وفاق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پر عزم،صاحبزادہ صبغت اللہ
مردان (بیورورپورٹ)پارلیمانی سیکر ٹری برا ئے اوور سییز پاکستانی صاحبزادہ صبغت اللہ خان نے کہا ھے کہ وزیر اعظم عمران خان بیرونی ملک مقیم پاکستانیو ں کو درپیش مسا ئل کے حل کے لئے پر عزم ھے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھا رہے ھے اور بہت جلد اوورسییز مذید خوشخبریا ں بھی سینیں گے ان خیالات کا اظہار انھو ں نے پی ٹی آئی نیو یارک کی نومنتخب کابیینہ اور مسجد قباء بروکلین میں پختون کمیونٹی کے الگ الگ اجلاسو ں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر منتخب کابیینہ کے عہد یدار اور پختون کمیونٹی کے چید چیدہ اراکین بھی موجود تھے اوورسییز پاکستانیو ں نے انھیں درپیش مسا ئل سے اگاہ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان سے الیکشن میں کیے گئے وعدے یاد کرا ئیں جسمیں اوورسییز پاکستانییو ں کو امیگریشن ایشوز،پاکستان میں انکے جا ئیدادوں پر قبضہ مافییا۔روشن ڈیجییٹل اکاونٹس میں حا ئل رکاو ٹیں وغیرہ شامل ھے۔ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ نے وفد کو اوورسسیز پاکستانییو ں کو یقین دلایا کہ وہ انکے مسا ئل کے حل کے لء وزیرا عظم عمران خان سے خصو صی ملاقات کرینگے اور مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھا ئیں گے۔