تہکال پولیس نے ایک اور تنازعہ ختم کرا دیا
پشاور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کی ہدایت کی روشنی میں قتل مقاتلے، جائیداد تنازعات اور دیگر دیرینہ رنجشوں کے خاتمہ کے لئے پشاور پولیس متحرک ہو چکی ہے جس کے دوران اب تک متعدد راضی نامے کرائے جا چکے ہیں اسی ضمن میں گزشتہ روز تھانہ تہکال پولیس نے ایک اور تنازعہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرا دیا ہے، فریقین دولت خان اور ارباب شاہ زیب کے مابین کچھ عرصہ سے جائیداد اور قیمتی پلاٹ پر تنازعہ چلا آ رہا تھا جس کو مقامی پولیس، جرگہ مشران کی کوششوں اور دونوں فریقین کے باہمی رضا مندی کے ساتھ حل کر لیا گیا، راضی نامہ کے دوران دونوں فریقین آپس میں بغل گیر ہوئے اور آئندہ کے لئے پرامن طور پر رہنے کا حلف لیاانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کی ہدایت پر عمل پیرا ہو کر پشاور پولیس نے شہر کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنانے کی خاطر ٹھوس اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دوران متعدد قتل مقاتلے، جائیداد تنازعات اور دیگر دیرینہ رنجشوں کو ختم کراتے ہوئے راضی نامے کرا کر کئی خاندانوں کو مزید تباہ ہونے سے بچا لیا گیا ہے اسی سلسلے کو بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ تہکال انعام خان کی سربراہی میں خصوصی جرگہ منعقد کیا گیا جس میں علماء کرام اور جرگہ مشران سمیت دونوں فریقین دولت خان اور ارباب شاہ زیب وغیرہ نے شرکت کی، اس موقع پر دونوں فریقین نے آپس کی رنجش اور خفگی کو بھول کر آئندہ کے لئے پیار و محبت کے ساتھ رہنے کا عہد کیاجرگہ مشران، علاقہ عمائدین وار دونوں فریقین سمیت دیگر شرکاء نے پشاور پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور ملک و قوم کی سلامتی، منشیات کے خاتمے وغیرہ میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا