انتظامیہ کی ناجائز جرمانوں نے عوام کا جینا محال کردیا، فیض الغفور

 انتظامیہ کی ناجائز جرمانوں نے عوام کا جینا محال کردیا، فیض الغفور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(تحصیل رپورٹر)مہنگائی کا جن بے قابو،پاکستان مہنگائی میں ایک نمبر پر آگیا،عمران خان خود کہتے تھے کہ ٹیکس لگانا،چیزیں مہنگا کرنا ہو تو سمجھو کہ وزیر اعظم چور ہوتا ہے تو اج کل تو مہنگائی اسمان سے باتیں کرتی ہے تو کیا عمران خان ایماندار ہے لیوی اہلکار بازار میں دنداروں کو تنگ کرنا چھوڑ دیں۔اے سی ادینزائے بے جا جرمانوں کا روش چھوڑ دیں اگر انتظامیہ نے ایک ہفتے کے اندر اپنا رویہ ٹھیک نہیں کیا تو دامادم مست قلندر ہوگاپل چوکئی کے مقام پر سوات ایکسپرس ویں کو بند کر دینگے خواجہ فیض الغفور۔ انجمن تاجران ادینزئی کے صدر خواجہ فیض الغفور نے کہا ہے کہ کمرتوڑ مہنگائی اور انتظامیہ کی ناجائز جرمانوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، صورتحال یہی رہی تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے،  ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر برادری کے زیر اہتمام چکدرہ پریس کلب کے سامنے مہنگائی اور ناجائز جرمانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرے ہوئے کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین سے انجمن تاجران ادینزائے کے جنرل سیکرٹری اکبر خان سلطان خیل، نائب صدر علی بادشاہ، مقامی جرگے کے چیئرمین حاجی بہادر زیب، قومی وطن پارٹی کے ضلع صدر بادشاہ حسین، جے آئی یوتھ کے صدر عبید اللہ تاجک نے خطاب کیا،  مقررین نے کہا کہ عوام ایک طرف مہنگائی سے کے عذاب سے دوچار ہیں تو دوسری طرف تاجر برادری انتطامیہ کے بے جا، ناجائز اور غیرقانونی جرمانوں سے تنگ آگئے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ فوری طور پر تاجر برادری کے خلاف ناجائز جرمانوں، بے جا مداخلت اور تاجر برادری کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔