مردان،درخت کٹائی تنازعہ،سگے بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل،بھتیجا زخمی

مردان،درخت کٹائی تنازعہ،سگے بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل،بھتیجا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) تھانہ چورہ کے علاقہ دبئی اڈہ میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو ہلاک اوربھتیجے کو زخمی کرڈالا اس حوالے سے رپورٹ دراج کراتے ہوئے محمد فیاض ولد جہانزیب نے پولیس کوبتایاکہ میں اپنے والد جہانزیب خان کے ہمراہ اپنے مکان کے قریب واقع اراضیات گیاہواتھا جہاں میرے چچا محمد حسین درخت کاٹ رہاتھا میرے والد نے اس سے درختوں کی کٹائی کی وجہ پوچھی ہمارے منع کرنے پر چچا  سیخ پاہوکر ہم پر فائرنگ کردی جس سے ہم دونوں باپ بیٹا لگ گئے والد موقع پر جان بحق جبکہ میں زخمی ہوگیا پولیس نے مبینہ ملزم محمد حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔