تخت بھائی،اے این پی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) موجودہ مہنگائی غریب عوام کے ساتھ ظالمانہ اقدام ہے اور عوامی نیشنل پارٹی مہنگائی کے خلاف اس وقت تک اپنا جنگ جاری رکھے گی جب تک ظالمانہ مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بند نہ ہو - اے این پی تحصیل تخت بھائی کے صدر ملک امان خان عوامی نشنل پارٹی تحصیل تخت بھائی نے پارٹی قیادت کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے 25 اکتوبر بروز پیر مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاجی ریلی کریگی۔ اس بات کا فیصلہ *جلالہ ھاوس* میں پارٹی کے زیر اہتیمام ایک پرہجوم نمائندہ اجلاس میں کیا گیا۔جسکی صدارت اے این پی تحصیل تخت بھائی کے صدر ملک امان خان نے کی۔جسمیں تحصیل تمام یونین کونسلوں کے عہدیداروں ملگری تنظیموں۔طلباء۔یوتھ۔پارٹی کے مرکزی صوبائی ضلعی تحصیل کونسلوں کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر اور دیگر رہنماوں و عہدیداروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاج کو وقت کی اھم ضرورت اور قوم کی اواز قرار دیا۔کہ موجود ملکی سیاسی قیادت میں سب سے پہلے اے این پی نے آواز اٹھا کر غریبوں کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کردی ہے۔اس موقع پر 25 اکتوبر کی احتجاجی ریلی کی کامیابی کے لئے کمیٹیاں بنائی اور کارکنوں پر زور دیا گیا۔ کہ وہ اس بارے اپنے یونین کونسلوں کے ذمہ داران سے رابطے میں رہیں۔تخت بھائی عوامی نیشنل پارٹی کا مہنگائی کے خلاف ایک اہم اجلاس۔ حجرہ اے این پی جلال ہاؤس صدر تحصیل تخت بھائی ملک امان خان منعقد ہوا اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے حکم کے مطابق اے این پی کی تمام تحصیلوں میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے اس حوالے سے اے این پی تحصیل تخت بھائی کے صدر ملک امان خان نے کہا کہ عوام کب تک خاموش رہیں گے آپ خاموش ہونے کا سلسلہ ختم ہو گیا موجودہ حکومت نے مہنگائی کے حد کراس کر دی کیونکہ موجودہ مہنگائی غریبوں کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے جس کو عوامی نیشنل پارٹی کبھی برداشت نہیں کریں گے اس وقت ملک میں مہنگائی کا سلسلہ چل رہا ہے تو یہ کہاں کا انصاف ہے ہم اس ظالما نہ مہنگائی کو مسترد کرتے ہیں اور اس سلسلے میں 25 اکتوبر کو ظالمانہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے بے روزگاری مہنگائی اور نااہل حکومت کے خلاف اب وقت آگیا ہے کہ ہم عوام اپنے گھروں سے نکلے اور اس نااہل حکومت سے نجات حاصل کرے۔ اس موقع پر اے این پی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری ھارون خان، بار کے صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ، ناصر خان، حاجی فاروق اکرم خان، ایوب خان یوسفزئی،طاہر خان ایڈوکیٹ، ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ،توقیر خان،ملک ارشاد خان، ارشد خان لوند خوڑ،محمد اکبر سابق ناظم، جواد خان ٹکر، مقصود خان ایڈوکیٹ، اسرار مہمند، ضلعی جنرل سیکرٹری ہارون خان، بلال شیر اور دیگر پارٹی ورکرزنے اجلاس میں شرکت کی۔ 25 اکتوبر کے احتجاج کو کامیاب کرنا غریب عوام کو کامیاب کرنا ہے کیونکہ موجودہ مہنگائی غریب عوام کے ساتھ ظالمانہ اقدام ہے اور عوامی نیشنل پارٹی مہنگائی کے خلاف اس وقت تک اپنا جنگ جاری رکھے گی جب تک ظالمانہ مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بند نہ ہو - اور ہم بجلی گیس اور مختلف اشیاء خورد و نوش کے قیمتوں میں اضافے کو بھی مسترد کرتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ضروریات زندگی کی قیمتوں میی اضافہ ہو رہا ھے اور عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہیی۔عوام کی نمائندگی کا حق اداء کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی نے بمورخہ 25 اکتوبر بروز پیر پورے صوبے میی مہنگائی کیخلاف تحصیلوں کی سطح پر احتجاج کا اعلان کیا ھے۔