صوابی،ڈمپر کی ٹکر سے  خاتون جاں بحق،بچی زخمی

صوابی،ڈمپر کی ٹکر سے  خاتون جاں بحق،بچی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) صوابی مردان روڈ پر علاقہ کالو خان میں ایک ڈمپر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق جب کہ معصوم بچی زخمی ہو گئیں۔ اخترام ولد انور شید سکنہ باغیچہ ڈھیری نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی والدہ اور کمسن بہن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ مین روڈ پر ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل کوٹکر مارا جس کے نتیجے میں اس کی والدہ مسماۃ (ش) زوجہ انور شید سکنہ باغیچہ ڈھیری موقع پر جاں بحق جب کہ متوفیہ کی چار سالہ معصوم بہن صباء نور زخمی ہو گئی۔کالو خان پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔