موٹر سائیکل سوار ملزمان کی مخالفین کے بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)قتل مقاتلہ کی سابقہ دشمنی پر تھانہ پنیالہ کی حدود مدرسہ قاری ظاہر شاہ پہاڑ پور روڈ پر ٹریکٹر و موٹر سائیکل سوار ملزمان کی مخالفین کے بچوں کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں نڈہ کریل درکھان پنیالہ کے رہائشی سیف اللہ ولد پائند خان مروت نے 364-A, 511/34ppc کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے بیٹے محمد جنید اور محمد جاوید ہمراہ احمد نواز ولد گل نواز اور جاوید اقبا ل ولد اقبال مروت سکول کے بعد مدرسے کیلئے گھر سے نکلے تو مدرسہ قاری ظاہر شاہ پہاڑ پور روڈ پر ٹریکٹر و موٹر سائیکل سوار ملزمان انعام اللہ ولد عطا اللہ، نذیر ولد منیر مروت سکنائے دیہہ بیرون اور نیازلی ولد سعداللہ مروت سکنہ وانڈہ کریم درکھان نے بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم بچوں نے بھاگ کر مدرسے میں پناہ لیکر جان بچائی۔ تھانہ پہاڑ پور پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔