نصیر اللہ خان بابر ہسپتال  میں نئے ڈینٹل بلاک کا آغاز 

نصیر اللہ خان بابر ہسپتال  میں نئے ڈینٹل بلاک کا آغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ نصیر اللہ خان بابر ہسپتال کوہاٹ روڈ پشاور میں نئے ڈینٹل بلاک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔نئے دینٹل بلاک کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی ملک واجد اللہ نے کیا۔اس موقع پر ہسپتال ایم ایس فخرا لدین سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ملک واجد اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ مفت طبی سہولیات فراہمی ہے اور صوبائی حکومت نے قلیل عرصے میں صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اور اسی اصلاحات و سہولیات کے تحت آج گورنمنٹ نصیر اللہ خان بابر ہسپتال میں نئے ڈینٹل بلاک کا قیام ہے عوام کو مزید سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔