نوشہرہ،ڈی پی او عمران خان کی شہید اہلکار لیاقت علی کے گھر آمد

نوشہرہ،ڈی پی او عمران خان کی شہید اہلکار لیاقت علی کے گھر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان  کا شہید کنسٹیبل لیاقت علی کے گھر آمد۔شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرکے ورثا کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی۔نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے گزشتہ ہفتے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل لیاقت علی کے گھر کا دورہ کیا۔اس موقع پردیگر پولیس افسران  بھی انکے ہمراہ تھے۔شہید کے ورثا سے ملکر شہید کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرکے شہید کے ایصال ثواب، درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے مرحوم کے ورثا کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔*