وزیر اعطم احساس مخصوص اشیاء ضروریہ اعانت پروگرام کیلئے بجٹ کا اعلان کرینگے:ثانیہ نشتر
لاہور(این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی و احسان پروگرام کی چیئر پرسن سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب طبقے کی مشکلات کے خاتمے کی غرض سے احساس پروگرام کیلئے 260ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،وزیراعظم احساس مخصوص اشیاء ضروریہ اعانت پروگرام کیلئے الگ بجٹ کا اعلان کریں گے۔ان خیالات کا اظہار والٹن میں احساس سروے اندراج عمل کے جائزہ کیلئے احساس مرکز کے دورے کے دوران کہی ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاکہ احساس پروگرام جس میں احساس کفالت، احساس نشوونما، بچوں کیلئے احساس وظائف اور دیگر شامل ہیں کے مختلف اقدامات اس سروے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سروے جلد مکمل ہوگا جبکہ ملک بھر میں سروے مکمل کیا گیا ہے۔
ثانیہ نشتر