سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری، موسم خوشگوار ہوگیا

سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری، موسم خوشگوار ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ(بیورورپورٹ) سیالکوٹ موسلا دھار بارش و ژالہ باری سے موسم خوشگوار، سردی کی لہر، بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب، متعدد سڑکوں، گلیوں، چوکو ں میں پانی جمع، کیچڑ و پانی سے ذرآئع آمدورفت متاثر، کیچڑ و گندے پانی سے مچھروں کی افزائش میں مزید اضافہ کیساتھ ڈینگی و ملیریا جیسے امراض پھیلنے کا قوی اندیشہ، مچھروں کے تدارک کیلئے گلیوں، محلوں، بازاروں، سبز ہ زار میں مچھر مار سپرے کروائی جائے، روزنامہ ”پاکستان“ کے سروئے میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری الیاس، چوہدری شہزاد اقبال، میاں یوسف، میاں شہباز، عدنان یوسف، میاں شکیل احمد، ڈاکٹر طارق کھوکھر سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کے عوام کا کہناتھا کہ مچھروں کی افزائش میں اضافہ سے ڈینگی وملیریا پھیلنے کا قوی اندیشہ لاحق ہو سکتا ہے ضرورت ا س امر کی ہے کہ متعلقہ انتظامیہ مچھر مار سپرئے و صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی خاطر جلد از جلد موثر پلان ترتیب دے تاکہ لوگ ملیریا و ڈینگی سے محفوظ رہ سکیں یہ امر انتظامیہ کیلئے نیک نامیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
بارش

مزید :

صفحہ اول -