پی پی212،سیوریج،واٹرسپلائی،روڈزمنصوبے مکمل کرنیکا حکم

پی پی212،سیوریج،واٹرسپلائی،روڈزمنصوبے مکمل کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہر اولیاء کی ترقی کیلئے انتظامی و سیاسی قیادتِ کے مشترکہ اقدامات کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
کریم نے تمام ارکان اسمبلی کے ہمراہ انکے  حلقوں کا مرحلہ وار دوروں کا فیصلہ کیا ہے۔ان اقدامات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ضلعی محکموں کے ہمراہ پی پی 212 میں ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے سلیم لابر کے ہمراہ  حلقہ میں جاری منصوبوں پر بریفنگ لی اور  ایم پی اے کے ہمراہ گلی محلوں میں پیدل چل کر مسائل کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران واسا، ویسٹ مینجمنٹ، کارپوریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایکسیئن ہائی وے سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے تاکہ شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جاسکے۔اس مقصد کے حصول کیلئے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں جاکر عوامی مسائل حل کرینگے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی پی 212 میں سیوریج،واٹر سپلائی اور روڈز کے منصوبوں کو فوری مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اراکین اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو ترجیحی بنایا جائے گا۔اس  موقع پر ایم پی اے سلیم لابر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے ازخود دوروں کے اقدام کو سراہتے ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے سلیم لابر نے ضلعی محکموں کو حلقے کے مسائل سے بھء آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلعی محکموں کو وزیراعظم کمپلینٹ پورٹل پر موصول شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کئے ہیں اور تمام شکایات کو حل کرکے فوری فیڈ بیک دینے کی ہدایت بھی کی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد نے ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم کمپلینٹ پورٹل پر خصوصی فوکس کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔انہوں نے وارننگ دی کہ کمپلینٹ پورٹل پر موصول شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے ضلعی محکموں کے سرباٹکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اخلاض احمد نے کہا کہ ضلع ملتان صوبے بھر میں کمپلینٹ پورٹل کے حوالے سے نمایاں پوزیشن پر ہے اس سلسلے میں تمام اداروں کا ٹیم ورک انتہائی اہمیت کا حامل یے۔اس موقع پر ضلع محکموں کی جانب سے بریفننگ بھی دی گئی۔
پراجیکٹس