مطالبات تسلیم نہ ہونے پر زکوۃ ملازمین کی ہڑتال، دفاتر میں کام بند
ملتان ( سٹی رپورٹر) ناصر باغ لاہور میں زکوۃ کنٹریکٹ ملازمین کے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
نمائندوں کا ہنگامی اجلاس ہوا، وزیر اعلی کی منظوری کے باوجود زکواتہ ملازمین کوریگولر نہ کرنے اور سیپلیمنٹری گرانٹ فراہم نہ کرنے پر پنجاب بھر میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔.زکواتہ ملازمین نے مکمل ہڑتا ل شروع کردی، سرکاری و دفتری کام بندہو گیا۔زکوۃ فنڈ کی تمام سکیموں کا کام ٹھپ ہوگیا. حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان نے بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کردی۔ وزیراعلی کی منظوری اور واضع ہدایات کے باوجود پنجاب بھر میں زکواتہ پیڈ ملازمین کو ریگولر نہ کرنے پر حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان نے زکواتہ ملازمین کی طرف سے جاری مسلسل قلم چھوڑ ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوچیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری زکواتہ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مطلوبہ سپلیمنٹری گرانٹ منظور اور ملازمین کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا، ورنہ کام بند رہے گا.اس سلسلہ میں ایپکا زکوۃ پنجاب کے سرپرست اعلیٰ محمدریاض گجر کا کہنا ہے 30 سالوں سے ملازمین سیکنٹریکٹ پر کام لینا انسانی حقوق کے منافی ہے ساتھیوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ریگولرایزیشن کے نوٹیفیکیشن تک احتجاج جاری رہے گی۔
ہڑتال