سوفیصد ٹارگٹ، ویکسی نیشن مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ 

سوفیصد ٹارگٹ، ویکسی نیشن مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان میلسی،رحیم یارخان (وقائع نگارنامہ نگار،بیورورپورٹ)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی  مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔جس کے بعد اموات کی مجموعی  تعداد 928 تک برقرار رہی  ہے تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،یوں یکم اپریل 2020  سے 23 اکتوبر   2021 (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 928   ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 07 ہو گئی ہے جن میں سے 03مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے,جبکہ کورونا کے شبہ میں 38 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 8ہزار 204 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 928 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر کورونا مریضوں کے لئے  مختص  68 وینٹی لیٹرز میں سے 35 وینٹی لیٹر خالی ہیں،   جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 172 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  75خالی ہیں،ادھر ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں داخل 97مریضوں میں سے 88 نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی ہے جبکہ زیر علاج کورونا میں مبتلا 07 مریضوں نے بھی کورونا ویکسین نہیں لگوا رکھی ہے۔پنجاب حکومت نے گھر گھر جا کر انسداد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا مقصد 100 فیصد ٹارگٹ کا حصول ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔گھر گھر مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی اور صوبائی سطح پر فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈہرکی کا 80 سالہ سنو خان کو کرونا وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے نمونہ حاصل کر کے لیبارٹری منتقل کر دیا۔
کرونا