راجن پور، ڈاکوؤ ں کا دکان پر دھاوا، تین لاکھ روپے لوٹ کرفرار
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور شہر کے کچہری چوک میں گذشتہ روز صبح سویرے انڈے کے تاجر کی دوکان پر ڈکیتی (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
ہوئی، 2 مسلح ڈاکو تاجر سے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر سٹی پولیس پہنچ گئی ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز صبح سویرے مصروف ترین کچہری چوک میں دو ڈاکو جو موٹر سائیکل پر سوار تھے نیشنل بینک سے متصل انڈے کی شاپ میں گھس گئے اور تاجر سے اسلحہ کے زور پر تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے واردات کی اطلاع پر سٹی پولیس پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں روانہ کر دیں جبکہ مختلف جگہوں پر ناکہ بندی بھی کرای گی اور ملزمان کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی گی۔
لوٹ مار