ڈیرہ، قبضہ اورکرپٹ مافیا کیخلاف شکنجہ تیار، گرفتاریاں شروع
ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار،سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
اسٹیبلشمنٹ ڈی جی خان ڈویژن شاہد محبوب نے قبضہ مافیا کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ انٹی کرپشن نے تونسہ میونسپل کمیٹی کی ملکیتی دکان کے جعلی دستاویزات تیار کرنے والے وثیقہ نویس قمر علی خٹک کو گرفتار کر لیا۔۔ ملزم قمر علی خٹک نے تونسہ ایم سی کی ملکیتی دکان کے جعلی دستاویزات تیار کیے۔۔ انٹی کرپشن نے موضع رکھ کوٹ قیصرانی میں سرکاری رقبہ پر قبضہ کے مقدمہ کے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔اینٹی کرپشن سرکاری زمین پر قبضہ کے مقدمہ کے نامزد ملزمان منظور قیصرانی عزیز قیصرانی کو گرفتار کیا۔ موضع رکھ کوٹ قیصرانی میں سرکاری رقبہ پر قبضہ کرنے پر سابق ایم پی اے سردار میر بادشاہ قیصرانی سمیت اسی افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔۔ جبکہ مظفرگڑھ میں فراڈ کے مقدمے کے ملزم آصف چنگیزی کو بھی انٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈی جی خان ڈویژن شاہد محبوب کے حکم پر چاروں اضلاع میں انٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کرپٹ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن شاہد محبوب کے حکم پر انٹی کرپشن نے تونسہ میونسپل کمیٹی کی ملکیتی دکان کے جعلی دستاویزات تیار کرنے والے وثیقہ نویس قمر علی خٹک کو گرفتار کر لیا۔ ملزم قمر علی خٹک نے تونسہ ایم سی کی ملکیتی دکان کے جعلی دستاویزات تیار کیے۔ انٹی کرپشن نے موضع رکھ کوٹ قیصرانی میں سرکاری رقبہ پر قبضہ کے مقدمہ کے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انٹی کرپشن سرکاری زمین پر قبضہ کے مقدمہ کے نامزد ملزمان منظور قیصرانی عزیز قیصرانی کو گرفتار کیا۔ موضع رکھ کوٹ قیصرانی میں سرکاری رقبہ پر قبضہ کرنے پر سابق ایم پی اے سردار میر بادشاہ قیصرانی سمیت اسی افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔۔ انٹی کرپشن کے سرکاری زمین پر قبضہ کے مذید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ مظفرگڑھ میں فراڈ کے مقدمے کے ملزم آصف چنگیزی کو بھی انٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔ ملزم آصف چنگیزی نے شور کوٹ سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں سے ٹیوب ویل آپریٹر کی بھرتیوں کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے تھے۔ ملزم آصف چنگیزی نے پرائیویٹ افراد سے جعلی فرضی تقرری کے آرڈر کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورے تھے۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن شاہد محبوب نے کہا کہ ریجن بھر میں انٹی کرپشن کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔ ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت پر ریجن بھر میں انٹی کرپشن کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
شکنجہ تیار