ملتان، چوریاں، ڈاکے، پولیس غائب

ملتان، چوریاں، ڈاکے، پولیس غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم  ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے  ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں نامعلوم افراد  خالد محمود کے گھر سے نقدی  و زیورات کل مالیتی  4 لاکھ 20 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔تھانہ قطب  پور کے علا قہ سے  نامعلوم  افراد محمد اکمل کے گھر سے نقدی اور  موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔کینٹ سے مرتضی کا قیمتی موبائل چوری ہو گیا۔پولیس دہلی گیٹ  کو راشد نے دی درخواست میں الزام عائد کیا کہ آصف اور  مدثر وغیرہ  اسکے گھر سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ کر فرار ہو گیا۔گلگشت میں نامعلوم مسلح افراد  عقیل کی دکان میں داخل ہو ئے اسلحہ کے زور پر  60  ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔تھانہ مخدوم رشید کو اختر نے  دی درخواست میں الزام عائد کیا کہ کاشف اور حامد وغیرہ  اسکے گھر سے 24 لاکھ مالیت کا نقدی و سا مان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
وارداتیں