شبہ:مسلح افرادکانوجوان پرتشدد،ناک کاٹ کرفرار

Oct 24, 2021

 
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) تعلقات شبہ پرملزمان نے نوجوان کی ناک اورنازک اعضاء کاٹ دئیے اور فرار ہو گئے پولیس نے 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیل کے مطابق پیر بخش کورائی کے رہائشی محمد اکبر نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ اور اسکا بیٹا علی اکبر الگ الگ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اسی دوران مٹھ میرانی کے قریب ملزمان یاسین شاہد عابد جمیل مٹھو نوید حضور بخش اور 9 نامعلوم (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
ساتھیوں کے ہمراہ آگئے اور اس کے بیٹے کو روک کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ناک اورنازک اعضاء  کاٹ دئیے وجہ عناد یہ تھی کہ ملزمان کو میرے بیٹے علی اکبر پر خاتون کے ساتھ تعلقات کا شبہ تھا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی ضیا نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سید سلیم شاہ کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ڈی ایس پی کی سربراہی میں ایس ایچ نے یاسین اور عابد حسین کو گرفتار کر لیا زخمی کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا والد کی رپورٹ پر پولیس نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں