ٹبہ سلطان پور،ڈاکوؤ ں کامیڈیکل سٹور پر حملہ، لوٹ مار

  ٹبہ سلطان پور،ڈاکوؤ ں کامیڈیکل سٹور پر حملہ، لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور میں میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم کار سوار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
کر فرار ہوگئے تفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطان پورمیں ہسپتال بازار کے چوک میں موجود الطاف میڈیکل اسٹور میں نامعلوم کار سوار مسلح 2ڈاکوؤں داخل ہوئے جنہوں نے میڈیکل اسٹورمیں داخل ہوتے ہی مالک حماد اکبر خان سندھڑ اور ان کے بھائی عدنان اکبر خان سندھڑ اسلحہ دیکھا کر خاموش رہنے کی ہدایت کی اور درازمیں موجودڈیڑھ لاکھ نقدی،حماد اکبر کی جیب سے50 ہزار روپے او ر عدنان اکبر سندھڑ سے موبائل فون جس کی مالیت50ہزار روپے بتائی گئی ہے چھین کر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او محمد اشرف آرائیں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے اور تمام صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد متاثرہ میڈیکل اسٹور مالک حماد اکبر خان سندھڑ کی درخواست پر نامعلوم کار سوار مسلح ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی میڈیکل اسٹور میں لگے ہوئے میڈیکل اسٹور میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کمیروں کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ڈاکو بغیر نقاب کے داخل ہوکر لوٹ مار کررہے ہیں جو ایک سفید ہنڈا گاڑی سے اُترے اور میڈیکل میں داخل ہوگئے دوسری جانب سنیئر ضلعی وائس چیئر مین عاصم سعید خان منیس ٹبہ سلطان پور شہر کے وائس چیئر مین چوہدری سعید کمبوہ نمبردار،صدر نجمن تاجران نیو مارکیٹ چوہدری طارق رشید کمبوہ،چوہدری ناظم ستار کمبوہ کے ہمراہ اظہار یگجہتی کر نے کے لئے متاثرہ میڈیکل اسٹور میں پہنچ گئے اور تمام صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد ایس ایچ او محمد اشرف آرائیں اور ڈی پی او وہاڑی سے مطا لبہ کیا کہ میڈیکل اسٹور میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ 
لوٹ مار