ملتان میں میونسپل کارپوریشن بحال، افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ

ملتان میں میونسپل کارپوریشن بحال، افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان ( سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے ساتھ صوبہ کی تیسری بڑی کارپوریشن اور ساؤتھ پنجاب سیکریٹریٹ کے مرکزی شہر ملتان کا میٹروپولیٹن کارپوریشن کادرجہ ختم کرتے ہوئے اسے میونسپل کارپوریشن (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
قرار دے دیا ہے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان سے میونسپل کارپوریشن بحالی ہوتے ہی افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ بھی شروع کردی گئی ہے۔شہر میں تجاوزات مافیا کی سرپرستی کرنے والے میونسپل کارپوریشن ریگولیشن ملک اشفاق کو عہدے سے ہٹادیاگیاہے۔میونسپل آفیسر فنانس فرخ گلزاز سمیت دیگر افسروں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ سابق چیف افسر اور موجودہ ڈپٹی چیف افسراقبال فرید ملک کو ایم اوریگولیشن تعینات کردیاگیاہے۔ گریڈ 20 کے چیف افسر کی پوسٹ پر گریڈ 19 کے چوہدری فرمائش علی کوہی برقرار رکھا گیاہے۔ ایم او آر عاشر جاوید گل کو ڈپٹی چیف افسر میونسپل کارپوریشن ملتان بنادیاگیاہے۔ ضلع کونسل ملتان میں تعینات گریڈ  18کیرانامحبوب عالم کو گریڈ 19کی پوسٹ پر چیف افسر کا اضافی چارج دیاگیاہے۔ حامد علی قریشی میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے چیف افسر ہونگے۔ سید غلام مصلح الدین کو چیف افسر میونسپل کمیٹی جلال پورپیروالابناتے ہوئے ایم او آر کا اضافی چارج بھی تفویض کردیاگیاہے۔
تعینات