سینئر ممبرپنجاب اسمبلی حاجی نشاط خان ڈاہا انتقال کرگئے
ملتان، خانیوال (سٹی رپوٹر،بیورو نیوز،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)سینئر ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاھا بقضائے الہی انتقال کرگئے۔مرحوم کی نمازجنازہ مورخہ 24اکتوبربروز اتوارلاہور موڑ سپورٹس گراونڈ ریسکیو1122کے ساتھ 11بجے دن ادا کی جائے گی۔مرحوم نے بھرپور اور کامیاب سیاسی زندگی گزاری تین مرتبہ ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے،چیرمین بلدیہ اور تحصیل (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
ناظم کے عہدے پر فائز رہے۔عوامی لیڈر ہونے کے ناطے عوام میں ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر جاننے جاتے تھے۔وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارا نہیں اپنے والد کا دوست ہونے کے باعث چاچا سائیں کے نام سے پکارتے اور بڑی اہمیت دیتے۔وزیر اعلی نے انہیں خانیوال شہر کی ترقی کا سب سے بڑے پیکچ کا بھی تحفہ دیا۔حلقہ کی تعمیر و ترقی میں ان کے کردارکو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔مرحوم کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق این این ہسپتال میں کی جائے گی۔ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے ایم پی اے خانیوال نشاط احمد خان ڈاہا کی وفات پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشاط احمد خان ڈاہا ایک عظیم انسان اور سیاست دان تھے وہ بلاشبہ محسنِ خانیوال تھے جنہوں نے خانیوال کی عوام کیلئے اپنی ذاتی رقم سے ہسپتال تعمیر کروایا جہاں غریب و نادار مریضوں کا مفت علاج و۔معالجہ ہوتا ہے انہوں نے خانیوال کو ترقی یافتہ شہر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نشاط احمد خان ڈاہا خانیوال کے حقیقی ہیرو تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہوسکے گا خانیوال کی عوام اپنے محسن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ نشاط احمد خان ڈاہا نے اپنی زندگی پاکستان اور خانیوال کی عوام کی خدمت کیلئے وقف کردی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے سید فخر امام نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردی ان کے لواحقین کے ساتھ ہے اور میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے ایم پی اے خانیوال نشاط احمد خان ڈاہا کی وفات پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشاط احمد خان ڈاہا ایک عظیم انسان اور سیاست دان تھے وہ بلاشبہ محسنِ خانیوال تھے جنہوں نے خانیوال کی عوام کیلئے اپنی ذاتی رقم سے ہسپتال تعمیر کروایا جہاں غریب و نادار مریضوں کا مفت علاج و۔معالجہ ہوتا ہے انہوں نے خانیوال کو ترقی یافتہ شہر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نشاط احمد خان ڈاہا خانیوال کے حقیقی ہیرو تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہوسکے گا خانیوال کی عوام اپنے محسن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ نشاط احمد خان ڈاہا نے اپنی زندگی پاکستان اور خانیوال کی عوام کی خدمت کیلئے وقف کردی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے سید فخر امام نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردی ان کے لواحقین کے ساتھ ہے اور میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہو
انتقال