کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مہنگائی کے خلاف ریلی نکالنے اور (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
حکومت کے خلاف تقریر کرنے پر صدر بار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،تفصیل کے مطابق ملک بھر میں ہوشربا مہنگائی کے خلاف ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی گزشتہ روز صدر بار وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 279محمد ارشد صدیقی ایڈوکیٹ نے اپنے ڈیرہ سے پریس کلب کوٹ ادو تک سینکڑوں شہریوں کے ہمراہ احتجاجی ریلی نکالی تھی جس کا پولیس سٹی کوٹ ادو نے سب انسپکٹر عمران آصف کی مدعیت میں صدر بار محمد ارشد صدیقی سمیت اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف ٹریکٹرٹرالی روڈ پر لگا کر راستہ روکنے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرنے اور حکومت کے خلاف تقریر کرنے پر مقدمہ نمبر 1014/21زیر دفعہ پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ 2015/6پنجاب مینٹینینس آف پبلک آرڈیننس 1960/16 اور341کے تحت درج کرلیا،اس حوالے سے صدربار وامیدوار صوبائی اسمبلی محمد ارشد صدیقی نے کہا کہ ان کا مہنگائی کے خلاف پرامن احتجاج تھا اور پرامن احتجاج جمہوری ملکوں میں ہر شہری کا بنیادی حق ہے، آئین بھی حق دیتا ہے کہ ہم پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں، یہ ہمارا بنیادی حق ہے ہمارا احتجاج سے جو مقامی ایم پی اے کو تکلیف ہوئی ہے اور انہوں نے مقدمہ درج کرایا وہ اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ان کو بتا دینا چاہتا ہوں یہ مقدمات ہمیں غریب کی آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے ہیں، مہنگائی کے خلاف،بے روزگاری کے خلاف،مقامی ایم پی اے کی کرپشن کے خلاف،میونسپل کمیٹی میں ہونے والی کرپشن کے خلاف اور اسپتال میں بد انتظامی کے خلاف سراپا احتجاج رہوں گا، یہ ایک نہیں میرے خلاف سو ایف آئی آر کرا دیں میں ان کا سامنا کروں گا،انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف جو ایف آئی آر سے ہوئی ہے اس میں انہوں نے بار میں سٹرائیک نہیں کرائی اورنہ ہی کوئی سٹرائیک کی کال دی اور نہ سٹرائیک کی کال دوں گا بلکہ قانونی کاروائی کروں گا، لیکن اگر میرے کسی ورکر پر ایف آئی آردی گئی یا کسی غریب پر ناجائز مقدمات کیا گیا تواس کے خلاف پھر بھی سراپا احتجاج ہوگا، پھر بھی سڑکوں پر آؤں گا اور غریبوں کو اکٹھا کرکے ان کے حقوق کی جنگ لڑوں گا،دوسری طرف مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے پر صدر بار کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر پرلوگوں میں اشتعال پایا جا رہا ہے اورپولیس کی جانب سے ایف ّئی آر درج کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔
مہنگائی