عبدالحکیم تاشور کورٹ سیکشن تک ریلوے ٹریک بحال، ٹرینوں کی سپیڈ میں اضافہ

 عبدالحکیم تاشور کورٹ سیکشن تک ریلوے ٹریک بحال، ٹرینوں کی سپیڈ میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان ( سٹی رپورٹر) ڈی ایس اسپیشل کی کارکردگی کے بارے (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
میں ڈی ایس ریلوے ملتان نے ڈویژنل افسران اور اسٹنٹ افسران سے میٹنگ کی، عبدالحکیم تا شورکوٹ سیکشن تک ٹریک بحالی مکمل، سپیڈ کی حد 65 کلو میٹر سے بڑھا کر 105 کر دی گئی،تفصیل کے مطابق مورخہ 15 اور 16 اکتوبر کو خانیوال سے شاہین آباد تک ڈی ایس ریلوے ملتان نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ  انسپیکشن کی کارکردگی کے بارے میں ڈویژنل افسران اور اسٹنٹ افسران سے میٹنگ کی اس دوران سیکشن پر تمام شعبوں کی  اچھی  کارکردگی پر  ڈویژنل اور اسسٹنٹ افسران کی شاباش دی اور سب سے اچھی کارکردگی پر ٹریک مینٹینس اور دیگر تمام انجینئرنگ کے معاملات کو چلانے  پر ڈی ایس ریلوے نوید مبشر نے اسسٹنٹ انجینئر خانیوال ابتسام الرحمٰن کو شیلڈ سے نوازا اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عبدالحکیم تا شورکوٹ سیکشن  کے 10.5 کلو میٹر ٹریک کو ضروری مرمت کے بعد مکمل بحال کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب ٹریک پر 65 کلو میٹر کی حد رفتار کی پابندی ختم کرتے ہوئے 105 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حد مقرر کر دی گئی ہے جبکہ جھنگ تا شاہین آباد 8.5 کلو میٹر ٹریک کی مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ حد رفتار میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے ریلوے آپریشن میں نمایاں بہتری سامنے آئی گی اسی طرح خانیوال تا شورکوٹ سیکشن پر 6 ریلوے کراسنگ کو ان مینڈ سے مینڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس سے محفوظ ریل سروس کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ریلوے کی زرعی زمینوں اور کمرشل دکانوں کی لیز میں نمایاں بہتری ہوئی جس سے ریلوے محصولات میں بھی نمایاں اضافہ ممکن ہوا ہے
ٹریک بحال