اغواء کے بعد بچی قتل: عروج فاطمہ کیس میں اہم پیش رفت، خاتون سمیت دو افراد گرفتار
ملتان ( وقائع نگار) ملتان پولیس نے تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں اغوا،کے بعد قتل ہونے والی آٹھ سالہ عروج فاطمہ کے کیس کو ٹریس کرلیا ہے اور اس میں ملوث معروف صنعتکار کے بیٹے اور بیوی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں مزید ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا یہ بات گزشتہ روز سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے پریس کا نفرنس میں بتائی پولیس نے ٹیکنیکل بیس پر کیس کو ٹریس کیا ہے ۔مقتولہ کا (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)
ہمسایہ ہی قاتل نکلا جسکی والدہ نے اغوا اور قتل میں اسکی مدد کی۔ پولیس نے ملزم حارث اور اسکی والدہ مہر النسا کو گرفتار کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ ملتان میں 5 ستمبر کو تھانہ شاہ شمس کے علاقہ خلیل ٹاون سے آٹھ سالہ عروج فاطمہ ولد قیصر عباس کو اسکے گھر کے باہر سے اغوا کرلیا تھا جسکا تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا عروج فاطمہ کی تلاش جاری رہی مگر پانچ روز بعد 10 ستمبر کو اسکی لاش تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ منشی والا سے پرتشدد حالت میں ملی تھی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اسے سے بداخلاقی کے بعد گلا دبا کر قتل کرنا ثابت ہوا تھا۔سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر اس کے قاتلوں کی تلاش شروع کی دونوں تھانوں کی حدود سے متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کروائے گئے۔تاہم پولیس نے مذکورہ کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے قاتلوں ٹریس کرلیا گیا جنہوں نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے گزشتہ روز پولیس لائنز ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عروج فاطمہ کے کیس کو حل کرلیا گیا ہے۔بچی کے ہمسائے ہی اسکے قاتل نکلے۔مرکزی مکزم حارث رفیق اور اسکی والدہ مہر النسا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔حارث نے بچی کو اغوا کیا جبکہ اسکی والدہ سہولت کا رتھی۔سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا جنہوں نے اقبال جرم بھی کرلیا ہے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔سی پی او ملتان نے پولیس ٹیم اور سی آئی اے ٹیم کو بلائنڈ مرڈر ٹریس کرنے پر مبارکباد دی۔سی پی او ملتان نے پریس کا نفرنس میں مزید بتایا کہ تھانہ سیتل ماڑی کی حدود میں قتل ہونے والے مجاہد ولد ریاست کے بلائنڈ مرڈر کو بھی ٹریس کرکے ملزم راو عمر کو ٹریس کر لیا گیا ہے۔جسکی شناخت پریڈ بھی کروائی جا چکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملتان میں کرائم کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی نااہلی اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ذمہ داروں کو سزادی جائے گی۔
عروج فاطمہ