ویٹ لفٹنگ مقابلے، اسلامیہ یونیورسٹی کی دوسری پوزیشن،کانسی کے دوتمغے اپنے نام
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں پہلی مرتبہ حصہ لے کر کانسی کے دو تمغے جیت لیے۔ لاہور میں ہونے والی انٹرورسٹی چمپیئن شپ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے پہلی مرتبہ حصہ لیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ کے مطابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی سرپرستی اور توجہ کی بدولت تمام کھیلوں میں قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
تمغے