بلاول سے پوچھتا ہوں، کراچی میں آٹا کیوں مہنگا بک رہا ہے؟: فرخ حبیب
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ٹیکس میں کمی کرکے خوردنی تیل کی قیمت 45 سے 50 روپے کم کررہے ہیں۔ عمران خان عوام کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں، بلاول سے پوچھتاہوں،کراچی میں آٹاکیوں مہنگا بک رہاہے؟ احساس پروگرام کا 30 فیصد سندھ میں دیاگیا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ اس سال چینی کی پیداوار زیادہ ہوگی جبکہ مکئی کی فصل میں 18 فیصداضافہ نظر آرہاہے اور گندم کی نئی فصل میں بھی اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ ہم وہ اقدامات کررہے ہیں جو 30 سال میں نہیں لیے گئے۔فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ہم نے یوریاکی قیمت میں استحکام رکھا، پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہورہاہے، ترسیلات زرمیں 45 فیصد اضافہ ہوا، جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ معیشت نہیں چل رہی انہیں تعصب کی عینک اتارنی چاہیے۔
فرخ حبیب