رحمت للعالمین ؐ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ وزیراعظم کا بہت بڑ ا اقدام، صدر مملکت 

رحمت للعالمین ؐ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ وزیراعظم کا بہت بڑ ا اقدام، صدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ و زیراعظم کا رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کا فیصلہ بڑ ا بہت قدم ہے، ہمیں اشرف امخلوقات کا درجہ دیا گیا ہے اور ہم قرآن مجید،اسوہئ حسنہ پر عمل کرکے ہم دنیا کی طاقتور ترین قوم بن سکتے ہیں اس لئے ہمیں اپنی قوم کی تربیت کرنی چاہئے اس ضمن میں سب سے پہلے علمائے کرام عبادات کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی تربیت دیں، حکومت اچھی اور معیاری تعلیم کے لئے کام کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہا رگورنرہاؤس میں منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ایک اہم ستون ہے اور قوم کی تربیت میں اس کا اہم رول ہے پاکستان کا میڈیا ایک ذمہ دار میڈیا ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ کانفرنس میں شریک علماء و مشائخ کا شکر گذار ہوں،کانفرنس میں معلوماتی اور ایمان کو تازہ کرنے والی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے تصور رکھتے ہیں اور وہ علماء کی مدد کے منتظر ہیں تاکہ ملک کو فلاحی ریاست بنایا جاسکے اس سلسلہ میں ریاست پاکستان کا حکمران آپ کی طرف ہاتھ بڑھا رہا ہے علماء کرام عمران خان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم رحمت العالمین اتھارٹی بنا رہے ہیں یہ اتھارٹی وزیر اعظم کو مشورہ دیگی اورتمام عالم اسلام کے علما ء کرام اس میں شامل ہوں گے  اللہ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ریاست مدینہ بنائیں نبی ؐ کی تعلیمات اپنانے سے ہی ہم سرخرو ہونگے  آج پرائمری سطح پر سیرت النبی ؐ پڑھائی جارہی ہے۔ سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر سال ہم عقیدت و محبت، جوش اور جذبہ سے عید میلا د لنبی ؐ مناتے ہیں کیونکہ ہم ان کے نام لیوا امتی ہیں اور ان کی غلامی اور اتباع کا دم بھرتے ہیں اور ان کے لائے ہوئے دین کی عزمتوں کو دل و جان سے مانتے ہیں  وفاقی وزیر مذہبی امور نو ر الحق قادری نے کہا ہے کہ رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں اور یہ اتھارٹی اس وژن کی عکاس ثابت ہوگی اس ضمن میں علما ء کرام کا کردار انتہائی ناگزیر ہے۔ 
عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -