این اے 133،آصف ہاشمی کی اسلم گل کو پارٹی ٹکٹ دینے کی مخالفت
لاہور(وقائع نگار خصوصی)سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی نے این اے 133 سے اسلم گل کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دینے کی مخالفت کردی، انھوں نے کہا اسلم گل کی ضمانت ہی ضبط ہو جائیگی کیونکہ انکی عوام میں کوئی ساکھ ہی نہیں ہے، حیران کن امر تو یہ بھی ہے کہ ٹکٹ کے اجراء سے پہلے درخواستیں طلب ہی نہیں کی گئیں جو پارٹی قواعد کے خلاف ہے،راجہ پرویز اشرف پارٹی سے مخلص ضرور ہیں لیکن انھیں درست مشورہ نہیں دیا گیا،انھیں چاہیئے تھا کہ غیر جانبدارانہ سروے کرواکر اسے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرتے جو پارٹی کی عزت اور ساکھ دونوں بحال کرتا،مجھے افسوس سے یہ کہنا پڑرہا ہے کہ اس انتخاب میں فتح تو دور عزت بچانی بھی مشکل ہو جائیگی۔
آصف ہاشمی