موجودہ دور حکومت میں میڈیا پر تاریخ کی بدترین سنسرشپ ہے،نیربخاری
اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیرحسین بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں میڈیا پر تاریخ کی بدترین سنسرشپ ہے،سلیکٹڈ حکومت اپنے لئے صحافی بھی سلیکٹڈ چاہتی ہے، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا اور اختلاف رکھنا ہر ایک شخص کا آئینی حق ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عاصمہ شیرازی کا فون ٹیپ کرنا اور رسیدیں مانگنا ایک صحافی کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے مسلسل عاصمہ شیرازی پر حملوں اور آزادی صحافت پر قدغن کی شدید مذمت کرتی ہے۔
نیربخاری