عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں،وزراء اور وزیر اعظم سن نہیں رہے، پرویز اشرف

عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں،وزراء اور وزیر اعظم سن نہیں رہے، پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں،وزراء اور وزیر اعظم نہیں سن رہے، روپے کی قدر بنگلہ دیشی ٹکے سے بھی کم ہے،عمران خان کہتے دو ہزار افراد بھی گو کانعرہ لگائیں تو میں چلا جاؤنگا آج 22کروڑ عوام نعرہ لگارہے ہیں،موجودہ حکمران گالی گلوچ کلچر لے کر آئے ہیں۔ ہفتہ کو یہاں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے حلقہ 133 میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں،پی پی پی کے اسلم گل امیدوار ہوں گے،پاکستان پیپلزپارٹی اس الیکشن میں میدان مارے گی۔ انہوں نے کہاکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت نے جمہوریت کے لیے اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ جہدوجہد کی اور جمہوریت کو آگے بڑھاتی رہیں،بیگم نصرت کو خراج عقیدت ہیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی چیخیں ہم سب تک آ رہی ہیں، یہ چیخیں کابینہ میں بیٹھے افراد کو نہیں آ رہیں۔حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو یہ لوگ اپنا دشمن سمجھتے تھے۔
پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -