سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن انتخابی سرگرمیاں عروج پر
لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں 5 روزباقی رہ گئے، امیدواروں نے انتخابی مہم تیز کردی،28اکتوبر کو ہونے والے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں 3000 ووٹروکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، سب سے زیادہ ووٹرز لاہور میں ہیں جن کی تعداد12سو کے قریب ہے،صدر کی نشست کیلئے تین امیدوار میدان میں ہیں،صدر کی نشست پرسابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، محمداحسن بھون اور حافظ عبد الرحمان انصاری آمنے سامنے ہیں،نائب صدور کیلئے پنجاب کی نشست پرچار امیدوارمدمقابل ہونگے جن میں خاور اکرام،سبطین اختر،امتیاز احمد اور محمد ابرہیم شامل ہیں، سیکرٹری کی نشست پر وسیم ممتاز،حماد اکبر،مقتدر اختر میدان میں ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے ریاست علی اور شکیل الرحمان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
الیکشن