عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے،روضہ رسولؐ پر حاضری،نوافل ادا کیے

عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے،روضہ رسولؐ پر حاضری،نوافل ادا کیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جدہ (محمد اکرم اسد،نیوزایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچ کر مسجد نبوی میں روضہ رسول ؐپر حاضری دی اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا،انہوں نے مسجد نبوی ؐ۔ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور مغرب اور عشاء کی نمازیں بھی ادا کیں، وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں انکی اہلیہ بشریٰ بی بی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر توانائی حماد اظہر، گورنر سندھ اسماعیل اور دوسرے شامل ہیں۔ اسکے بعد عمران خان مکہ مکرمہ آ کر عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور پھر سعودی دارلخلافہ ریاض پہنچ کر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے منعقدہ“مڈل ایسٹ گرین انشیٹو”کانفرنس میں شرکت کریں گے، ریاض میں وہ مقامی تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کرینگے اور انہیں پاکستان میں موجود منافع بخش منصوبوں میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرینگے، اس سے پہلے جب وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تو مدینہ منورہ ائیرپورٹ پر ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چیئر مین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی اور پاکستان کے سفیر بلال اکبر بھی موجود تھے۔عمران خان نے حسبِ روایت اس بار بھی مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔
وزیراعظم  

مزید :

صفحہ اول -