سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا مدرسہ جامعہ مدنیہ گلشن اقبال کا دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جے یوآئی کہ مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مدرسہ جامعہ مدنیہ گلشن اقبال کا دورہ کیا۔ صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد نے ساتھیوں کے ہمراہ مولانا حیدری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ضلع شرقی کہ امیر شیخ الحدیث مولانا فتح اللہ اور پریس سیکرٹری مقصود علی خان بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویشناک۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ ہر طبقہ مہنگائی سے پریشان ہے۔سلیکٹڈ اور نااہل حکمران مہنگائی اور عوامی مسائل پر دھیان کے بجائے اپنی کرسی بچا رہے ہیں.۔مولانا عبدالکریم عابد اور شیخ الحدیث مولانا فتح اللہ نے پچھلے کئی مہینوں سے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم سمیت سنگین جرائم میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر دندناتے جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر مسلح افراد کھلے عام شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں۔ پریس سیکرٹری مقصود علی خان نے کہا کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی سنگین وارداتوں میں اضافہ حکومت سندھ اور پولیس دونوں کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔