ملتان، مختلف علاقوں میں آپریشن 30سے زائد افراد گرفتار

ملتان، مختلف علاقوں میں آپریشن 30سے زائد افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (  وقائع نگار)  سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا ہے کہ ملتان پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں سے 30 سے زائد کالعدم تنظیم کے سرکردہ رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے جنہیں سنٹرل جیل سمیت مختلف مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ایس پیز اور ڈی ایس پیز کسی رعائیت کی مستحق نہیں ہیں ایسے افسران کو تبدیل کرادیا جائے گا سی پی او نے بتایا کہہ سیتل ماڑی قتل کیس میں  ملزم راو عمر کو گرفتار کرلیا گیا ہے وہ جتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے نہیں بچ سکے گا بتایا جاتا ہے کہ راؤ عمر پنجاب میں تعینات ایک اعلی پولیس افیسر کا بھتیجا ہے، سی پی او نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلگشت کے علاقے نواب پور روڈ، عوان چوک و دیگر شاہراہوں پر ڈکیتی و راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سدباب کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے جلد ملزمان پولیس کی تحویل میں ہونگے۔
آپریشن

مزید :

صفحہ اول -