اقوام متحدہ کی 76 ویں سالگرہ پر افواج پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

اقوام متحدہ کی 76 ویں سالگرہ پر افواج پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار
اقوام متحدہ کی 76 ویں سالگرہ پر افواج پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر  پاک فوج کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج امن کیلئے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی، پاک فوج انسانی خدمت کی عظیم تاریخ کی حامل ہے ،  ہمارے جوانوں نے ہر آزمائش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں ، عالمی امن کے فروغ کیلئے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں ۔

آرمی چیف نے کہا کہ بابائے قوم کے ویژن کے مطابق عالمی امن کیلئے ہمارا غیر متزلزل عزم واضح ہے۔  اقوام متحدہ  کے امن مشن میں پاکستان کی حمایت 1960 میں شروع ہوئی ، پاکستان نے کانگو میں اقوام متحدہ کے آپریشن میں پہلا اپنا پہلا دستہ تعینات کیا ، پاک فوج کے پیس کیپرز 28 ممالک میں  46  مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -