ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 377 ہو گئی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کےباعث اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 377 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں591 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،43 ہزار 522 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.35 فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 68 ہزار 536 ہو گئی ہے ۔