خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری ، برساتی نالوں میں طغیانی آگئی
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ، طغیانی سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پشاور میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی ، نوشہرہ اور ضلع خیبر سمیت مختلف اضلاع میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔