عمران خان آج اگر بھارتی دارلحکومت دہلی میں جلسہ کریں تو مودی سے بڑا جلسہ ہوگا: فواد چودھری
دبئی (طاہر منیر طاہر) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان بھارت میں بہت مقبول ہیں، دہلی میں آج جلسہ کریں تو مودی سے بڑا جلسہ ہو گا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ اچھےتعلقات چاہتےہیں، ہمسایہ ملک میں مسلم کش نریندرا مودی کی حکومت ہے۔ مودی اورانکی جماعت کے رویے کی وجہ سے پاک بھارت حالات میں بہتری نہیں آرہی۔ عمران خان بھارت میں بہت مقبول ہیں، دہلی میں آج جلسہ کریں تو مودی سے بڑا جلسہ ہو گا۔ پاک بھارت میچ کیلئے بہت پرجوش ہیں.انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیناحکومت کی ترجیح ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ ملک بھیجا.
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کی پانچ بڑی معیشتوں کو دھچکا لگا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے کورونا وبا کا بہترین انداز میں مقابلہ کیا۔ کوروناوباکےباعث دنیابھرمیں اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا. وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تعمیرات کےشعبےمیں 3لاکھ نئی نوکریاں پیداہوئی ہیں۔ اس شعبے میں بھی ریکارڈ سرمایہ کاری آرہی ہے۔ ٹیکسٹائل کی صنعت کوبھی فروغ حاصل ہورہاہے۔ زراعت کے شعبے میں ملکی معیشت میں 1100ارب کا اضافہ کیا گیا۔ رواں سال گندم اورگنےکی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔
افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان طالبان سے بات کر رہے ہیں کہ دیگر گروپوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔ افغان حکومت کوتسلیم کرنےکےحوالےسےخطےکےممالک کوساتھ لےکرچل رہےہیں، پاکستان افغانستان میں استحکام چاہتاہے، پاکستان کی افغانستان میں امن کیلئےکوششیں جاری ہیں، افغان صور تحال کا اثر براہ راست پاکستان پر ہوتا ہے، ڈالرکی افغانستان سمگلنگ کے باعث روپے کی قدر میں کمی آئی۔