31 دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ کی سہولت ہوگی،فرخ حبیب نے بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ 31دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ کی سہولت ہوگی، آپ کے وزیر اعظم عوام کی بہتری کے لیے دن رات کام کررہے ہیں ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ہماری حکومت نے طبقاتی نظام کو ختم کرکے یکساں نصاب تعلیم نافذ کیا، ہم میرٹ کی بنیاد پر رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپس بھی دئیے گئے ہیں ، صحت کارڈ کے ذریعے10لاکھ روپے تک کا علاج کروایا جا سکے گا، حکومت نوجوانوں کو اپنا کاروبار کرنے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہم نے لوگوں کی بہتری کے لیے دن رات کام کرنا ہے،نوجوانوں کو کاروبار کے لیے حکومت قرضے فراہم کررہی ہے۔