ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی نے شاہد آفریدی کو خوبصورت تحفہ دیدیا، تصاویر شیئر

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی نے شاہد آفریدی کو خوبصورت تحفہ دیدیا، تصاویر شیئر
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی نے شاہد آفریدی کو خوبصورت تحفہ دیدیا، تصاویر شیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایک خوبصورت تحفہ بھیجا ہے۔

ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے تصویر کے ہمراہ ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو  پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والے تحفے سے متعلق اطلاع دی گئی۔

شیئر کی گئی تصویروں میں آفریدی کو اپنی 10 نمبر شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں شرٹ موصول ہونے پر  پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ میں اس شرٹ کو  آج ہونے والے میچ میں پہنوں گا۔

مزید برآں شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں WeHaveWeWill کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ پاکستان اور  بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کھیلا جائے گا اور اس حوالے سے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔

مزید :

T20 World Cup -T20 Picture Gallery -