کراچی پولیس نے وارداتوں کی سینچری کرنے والے 4 ڈاکو گرفتار کر لئے
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی پولیس نے 100 وارداتیں کرنے والے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان دوران ڈکیتی دستی بم سے گھر اڑانے کی دھمکی دیتے تھے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملزمان نے کراچی کے پوش علاقوں میں 100 وارداتیں کیں ، ملزمان ڈکیتی کے دوران خواتین پر تشدد بھی کرتے تھے ۔
پولیس نے آج کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزموں کو گرفتار کرلیا جن سے لوٹ کے مال کی برآمدگی ، وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحے سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔