ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ میں کونسا کھلاڑی اہم اور کونسی ٹیم کس کنڈیشن میں ہے؟ مدثر نذر نے سارا نقشہ کھینچ دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ میں کونسا کھلاڑی اہم اور کونسی ٹیم کس کنڈیشن میں ...
ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ میں کونسا کھلاڑی اہم اور کونسی ٹیم کس کنڈیشن میں ہے؟ مدثر نذر نے سارا نقشہ کھینچ دیا
سورس: Twitter/@TheRealPCB

  

ابوظہبی (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر  اور  سابق ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور  بھارت کی ٹیمیں متوازن ہیں، اس لیے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملےگا، بھارتی ٹیم بھی پاور ہاؤس ہے، ہر شعبہ مکمل ہے اور سب سے بڑھ کر بھارتی ٹیم کو فائدہ یہ ہے کہ ان کنڈیشنز میں اپنی لیگ کھیلی جو کہ حال ہی میں ختم ہوئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کو بہتر انداز سے جاننے والے اور بھارت کے خلاف کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھنے والے سابق آل راؤنڈر مدثر نذر نے دبئی میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے بولرز بھارتی بلے بازوں کو امتحان میں ڈال سکتے ہیں۔مدثر نذر کا کہنا ہے کہ دبئی کی پچ بیٹنگ کے لئے اچھی ہوگی، جارحانہ انداز  میں کھیلیں اور  اچھا ٹوٹل بنائیں تاکہ بولرز دفاع کر سکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ ایک پریشر گیم ہے، اگر پریشر سے نکلنا نہیں جانتے تو پلیئر بن ہی نہیں سکتے، پریشر اور ڈر سے نکلیں، شارجہ میں ہونے والے پاک بھارت میچز نے ہمیں بہتر کھلاڑی بنایا تھا، ہمیں بڑے کراؤڈ میں کھیلنے سے اعتماد ملا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ شعیب ملک کا بہت اہم کردار ہے، ان کے پاس پوری دنیا میں لیگز کا تجربہ ہے، بھارت کے خلاف بہت میچ کھیلے ہیں، متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کا بھی تجربہ ہے اس لئے شعیب ملک کا ٹیم کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

مدثر نذر سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں زیادہ کرکٹ نہیں ہوئی، کھلاڑیوں کو بڑے کراؤڈ کے پریشر میں کھیلنے کی پختگی نہیں، انہیں ڈر ہو سکتا ہے کہ کہیں دوبارہ انڈیا سے ہار نہ جائیں، شعیب ملک اور  محمد حفیظ اس سلسلے میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔

مزید :

T20 World cup -T20 Expert Opinion -