پاک بھارت ٹاکرے میں فتح کس کی ہوگی ، فواد چودھری نے بھی پیشگوئی کردی 

پاک بھارت ٹاکرے میں فتح کس کی ہوگی ، فواد چودھری نے بھی پیشگوئی کردی 
پاک بھارت ٹاکرے میں فتح کس کی ہوگی ، فواد چودھری نے بھی پیشگوئی کردی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بھارت ٹاکرے کا جنون حکومتی ایوانوں میں بھی موجود ہے ، وفاقی وزیر فواد چودھری نے جیتنے والی ٹیم کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ جیت پاکستان کی ہوگی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دیکھنے کی تیاری کر رہے ہیں ، اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ میچ کیلئے جانے کی تیاری کررہا ہوں ، آج پاکستان کا نیا سپر سٹار بننے کا موقع ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہر شہری میچ کو لے کر پرجوش ہے ، جیت جنون اور جذبے کی ہوگی ، جیت پاکستان کی ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹی  20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت اپنا افتتاحی میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے ہیں ، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا جس کو لے کر دونوں ممالک میں بہت جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔

گزشتہ روز کپتان بابر اعظم بھی پریس کانفرنس میں جیت کیلئے پر امید نظر آئے جنہوں نے کہا کہ  بھارت پر سبقت لے جانے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں ، ماضی کے ریکارڈ کو نظر انداز رکھ کر مستقل پر نظر جمائے ہوئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -T20 World cup -T20 World cup News Updates -