ڈالر کے بدلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی، وزیر اطلاعات فواد چودھری نےنئی کہانی سنا دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈالر کی افغانستان سمگلنگ کے باعث روپے کی قدر میں کمی آئی، افغانستان کی صورت حال کا براہ راست اثر پاکستان پر ہوتا ہے، پاکستان کی افغانستان میں امن کیلئےکوششیں جاری ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں استحکام چاہتا ہے، افغان حکومت کوتسلیم کرنے سے متعلق خطے کے ممالک کوساتھ لیکر چل رہے ہیں، افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر تسلیم نہیں کریں گے، افغان طالبان سے بات کررہے ہیں کہ دیگرگروپوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال گندم اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، زراعت کے شعبے میں ملکی معیشت میں 1100 ارب کا اضافہ کیا گیا، ٹیکسٹائل کی صنعت کو بھی فروغ حاصل ہو رہاہے، ہمارے پاس 2023 تک ٹیکسٹائل کے آرڈرز ہیں، تعمیرات کےشعبےمیں بھی ریکارڈسرمایہ کاری آ رہی ہے، تعمیرات کےشعبےمیں3 لاکھ نئی نوکریاں پیداہوئی ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےریکارڈزرمبادلہ ملک بھیجا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت نےکوروناوباکابہترین اندازمیں مقابلہ کیا، کوروناکےباعث دنیاکی 5بڑی معیشتوں کو دھچکا لگا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دیناحکومت کی ترجیح ہے۔