بھارت کے خلاف میدان میں کون کون اترے گا، پاکستان نے اپنے پتے کھول دیے
دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے بھارت کے خلاف میدان میں اتارنے کیلئے 11 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ، سکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق پاکستان کے اعلان کردہ 11 رکنی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، شاداب خان ،آصف علی ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فائنل 11کا فیصلہ گزشتہ رات میٹنگ میں کیا گیا تھا جس میں طے پایا کہ ایونٹ کے اہم ترین معرکے میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو کھلایا جائے گا ، حید رعلی اور سرفراز احمد سکواڈ میں جگہ نہیں بنا پائے ۔