پاک بھارت ٹاکرے کیلئے شیخ رشید نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدی مگر وہ کیسے ضائع ہوئی، وزیر داخلہ پریس کانفرنس میں افسردہ ہو گئے 

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے شیخ رشید نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدی مگر وہ کیسے ضائع ...
پاک بھارت ٹاکرے کیلئے شیخ رشید نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدی مگر وہ کیسے ضائع ہوئی، وزیر داخلہ پریس کانفرنس میں افسردہ ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے اور اس مقصد کیلئے دبئی پہنچ کر ٹکٹ بھی لے لی تھی مگر ملکی حالات نے شیخ رشید کی ٹکٹ ضائع کرادی جس کا ذکر انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ جب سے نوجوانی میں داخل ہوا تب سے پاکستان اور بھارت کا میچ ہر صورت میں دیکھتا ہوں ، اس بار بھی میچ کیلئے دبئی گیا اور میچ کی ٹکٹ اپنی جیب سے خریدی ، ابھی ہوٹل پہنچا ہی تھا کہ وزیر اعظم نے ملکی حالات پر کال کر کے واپس بلا لیا ، آپ تو جانتے ہیں کہ جب شیخ کی اپنی جیب سے خریدی ٹکٹ ضائع ہو جائے تو یہ بہت بڑی خبر ہوتی ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی کال پر دبئی سے شارجہ پہنچا اور فلائٹ پکڑ کر پاکستان آگیا ، پاک بھارت ٹاکرا میرے لئے ہمیشہ سے بہت اہم ہوتا ہے مگر ملکی صورتحال چھوڑ کر میچ انجوائے نہیں کر سکتا تھا۔ ہماری دعائیں ، جوش ، جذبہ اور ولولہ قومی ٹیم کے ساتھ ہے ، دعا ہے کہ وہ فتح یاب ہوں ، ہمارا فائنل آج ہی ہے ، ساری قوم ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے ۔