الیکشن کمیشن پر الزامات فواد چودھری کو مہنگے پڑگئے، جواب طلب

الیکشن کمیشن پر الزامات فواد چودھری کو مہنگے پڑگئے، جواب طلب
الیکشن کمیشن پر الزامات فواد چودھری کو مہنگے پڑگئے، جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی /  اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو طلب کرلیا ہے، اور اس حوالے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری 27 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں، ان سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ   فواد چوہدری سے الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شقوں کے تحت جواب طلب کیا جائے گا، فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ رکھی تھی۔