باپ نے مبینہ طور پر 3سالہ بیٹے کو صوفے پر پٹخ کر مار ڈالا

باپ نے مبینہ طور پر 3سالہ بیٹے کو صوفے پر پٹخ کر مار ڈالا
 باپ نے مبینہ طور پر 3سالہ بیٹے کو صوفے پر پٹخ کر مار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) شالیمار کے علاقے میں باپ نے گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ تشدد کر کے 3 سالہ بچے کی جان لے لی،گجر پورہ کی رہائشی میرا نے 6 سال قبل 3 بچوں کے باپ شاہد سے شادی کی تھی۔

پولیس کے مطابق تین سال قبل بیٹا فرحاں پیدا ہوا، میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا  رہتا تھا، گزشتہ روز شاہد نے طیش میں آکر معصوم فرحان کو صوفے پر پٹخ دیا، سر میں شدید چوٹ لگنے سے وہ  چل بسا، اس دوران ملزم نے بیوی کو گھر سے نکال دیا اور بیٹے کی تدفین کی کوشش کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق  اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کردی اور بچے کی والدہ میرا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا، دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے ایس پی سول لائنز کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔