شاہ ویر جعفری فیشن ڈیزائنر عائشہ بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

شاہ ویر جعفری فیشن ڈیزائنر عائشہ بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
شاہ ویر جعفری فیشن ڈیزائنر عائشہ بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
سورس: Instagram/shahveerjay

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری فیشن ڈیزائنر عائشہ بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے شادی کی اطلاع مداحوں کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی، ‏یوٹیوبر نے اہلیہ کے ساتھ شادی کی تصاویر بھی شیئر کی جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ ویر جعفری نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ ان کی اہلیہ سرخ رنگ کے ‏عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

شاہ ویر نے پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور شاہ ویر کو نئی زندگی کی ‏شروعات پر مبارک باد دی جارہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Shahveer (@shahveerjay)

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں معروف یوٹیوبر نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ہم سفر عائشہ بیگ کے ہمراہ منگنی کی ‏کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔مختلف‎ ‎ویب‎ ‎سائٹ کے‎ ‎مطابق‎ ‎شاہ ویر جعفری اور عائشہ بیگ کی منگنی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صرف ‏قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Shahveer (@shahveerjay)

واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے پہچانے جانے والے شاہ ویر جعفری کے یوٹیوب پر اب تک 20 لاکھ جب کہ ‏انسٹا گرام پر‎ 10 ‎لاکھ سے‎ ‎زائد فلوورز ہیں۔‏ مقبولیت کی وجہ سے اکثر اُن کے مداح کسی نہ کسی لڑکی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ جس میں ایک نام ‏اداکارہ سارہ کی بہن نور خان کا بھی ہے جن کے ساتھ شاہ ویر کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر نور نے ‏وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں صرف ہیں اور شاہ ویر ان کے بھائی جیسے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Shahveer (@shahveerjay)

مزید :

تفریح -