پاک بھارت ٹاکرا، میچ سے قبل شعیب اختر نے بابر اعظم کو مفید مشورہ دیدیا
لاہور (ویب ڈیسک) پاک بھارت میچ سے قبل سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کپتان بابر اعظم کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاک بھارت میچ سے چند گھنٹے قبل بابر اعظم کو مفید مشورہ دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئے پیغام میں شعیب اختر نے بابر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اہم بات یہ کہ سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔‘شعیب اختر کے اس ٹوئٹ پر شائقینِ کرکٹ کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Important baat @babarazam258 :
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 24, 2021
Sab se pehle, Aap nay ghabrana nahi hai :)
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ آج کھیلا جائے گا، پاک بھارت ٹاکرے میں وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔